استنبول مذاکرات : پاکستان نے افغان طالبان کو حتمی مؤقف پیش کردیا، ذرائع

0
80
pakalerts
pakalerts

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے اپنا حتمی مؤقف واضح کر دیا ہے۔ پاکستانی وفد نے افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام دیا کہ دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے زور دیا ہے کہ اگر سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات اٹھانے پڑے تو پاکستان اس سے گریز نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاکستان کے ٹھوس اور شواہد پر مبنی مؤقف کے مقابلے میں غیر منطقی دلائل پیش کیے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ تاثر اب واضح ہوچکا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جو نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کی آئندہ پیش رفت افغان طالبان کے رویے اور تعاون پر منحصر ہوگی۔ پاکستان کا مؤقف واضح، حقیقت پر مبنی اور مسئلے کے پائیدار حل کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ طالبان کی ہٹ دھرمی اب دیگر فریقین کے لیے بھی آشکار ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا تھا۔