ایشیا کپ 2025: پاکستان کی بھارت کیخلاف ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

0
104
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

دبئی (14 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے حریف آج ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے میں مدمقابل آئیں گے۔ میچ کے حوالے سے نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف کسی تبدیلی کے بغیر وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو عمان کے خلاف پہلے میچ میں کھیلی تھی۔ تاہم میٹنگ میں حارث رؤف کی شمولیت پر بھی غور کیا گیا ہے، اور پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد ہی ان کی شرکت کا فیصلہ ہوگا۔ فی الحال فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیم بھارت کو اسپن کے جال میں پھنسانے کی حکمت عملی پر عمل کرے گی، جہاں محمد ابرار، صائم ایوب اور محمد نواز اہم کردار ادا کریں گے۔