ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
29
pakalerts
pakalerts

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

7 جنوری 2026 کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جہاں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

اسکواڈ میں فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کائل جیمیسن کو فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔

منتخب اسکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، ایڈم ملن، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں شامل ہے جہاں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ 8 فروری 2026 کو چنائی میں افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔