کراچی (28 اگست 2025): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے امریکا میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات
پی آئی اے ذرائع کے مطابق نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نئے مالیاتی مشیر (فنانشل ایڈوائزر) کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نجکاری کمیشن نے مختلف کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
مالیاتی مشیر کے لیے درخواست جمع کرانے کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر فیس لازمی ہوگی۔ * درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
س منظر
گزشتہ ماہ جولائی میں یہ توقع کی جارہی تھی کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے ایک ارب ڈالر تک کی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام کو امید تھی کہ اس بار نجکاری کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت نجکاری کے لیے تین مختلف آپشنز پر غور کر رہی تھی، تاہم عملی اقدامات مؤخر ہوگئے ہیں۔





