پرتگال کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

0
91
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لزبن (20 ستمبر 2025): پرتگال نے بھی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کے بعد سامنے آیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق پرتگال کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متعدد ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، جس سے عالمی سطح پر اس اقدام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے حالیہ برطانیہ کے دورے میں کہا تھا کہ ان کا ملک اس فیصلے پر غور کر رہا ہے، تاہم اب وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر اس اعلان کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرتگال نے یورپی یونین کے دیگر ارکان کی طرح محتاط رویہ اپنایا تھا اور مشترکہ یورپی موقف پر زور دیا تھا، لیکن اب اس نے اپنا فیصلہ واضح کر دیا ہے۔