سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘چودھری اشفاق کہوٹ

0
115
Pakalerts.pk

وکلاء کے خلاف انتقامی کار روائیوں کا ازالہ کرانے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے‘ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

لاہور پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اکتوبر میں منعقد ہونے والے الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پنجاب بار کونسل اپنی زیرنگرانی بائیومیٹرک کے ذریعے الیکشن کروائے گے ،ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لئے وکلاء نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف اضلاع سے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیع اللہ ناگرہ،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز عرفان تارڑ،چودھری بابر وحید،فرحان شہزاد،کامران بشیر مغل،اکاونٹنس آفیسر رانا محمد عمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا کہ وکلاء کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نہ صرف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بلکہ ان سے تجاویز بھی حاصل کی جارہی ہیں ، وکلاء نا مساعد حالات کے باوجود معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے فرائض سر انجام اٹھا رہے ہیں جو قابل ستائش ہے ،وکلاء کے خلاف انتقامی کار روائیوں کا ازالہ کرانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے،ضلعی بارز کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلا تفریق اجتماعی بہتری کے لئے کام کریں گے ،وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جنہیں بھرپور توجہ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا تاکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب با رکونسل وکلاء کا معتبر اور موثر ادارہ ہے اور سب نے اس کے وقار میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

سورس اردو پوائنٹ