کوئٹہ شکایت گزار نے بتایا کہ متعلقہ ادارے نے ان پر مجموعی طور پر 37,350 روپے کا غیر معمولی بل عائد کیا۔شکایت گزار نے بل کی نظرِ ثانی کے لیے متعدد بار گیس دفتر سے رجوع کیا، مگر کوئی مثبت جواب نہ مل سکا۔ آخرکار، انہوں نے اپنے مسئلے کے جلد ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی۔جس سے درخواست گزار کو 5009 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔





