دپیکا پڈوکون کے مداح عالیہ بھٹ سے کیوں ناراض ہیں؟

0
73
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ممبئی (7 ستمبر 2025): بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم، حال ہی میں امریکی فیشن برانڈ لیویز نے عالیہ بھٹ کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے، جس پر دپیکا کے چاہنے والے ناخوش ہیں۔

مداح سوال اٹھا رہے ہیں کہ دپیکا پڈوکون کو اس عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔ بعض مداحوں نے عالیہ بھٹ پر حسد کرنے اور ضرورت سے زیادہ پروجیکٹس لینے کا الزام بھی لگایا۔ ایک مداح نے طنز کرتے ہوئے کہا:

"عالیہ بھٹ ہر جگہ گھسنے کی کوشش کرتی ہیں، ہر چیز کے لیے بھوکی اور حسد کرنے والی ہیں، ہمیں اب تھکن محسوس ہو رہی ہے اسے بار بار دیکھ دیکھ کر۔”

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو آخری بار فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں دیکھا گیا تھا، جبکہ وہ جلد ہی YRF کی اسپائی فلم ’’الفا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’’لوو اینڈ وار‘‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔