اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
انگلش بلے باز فل سالٹ نے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹی 20 تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ انہوں نے محض 39 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 60 گیندوں پر 141 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اس طرح انہوں نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں پاکستان کے خلاف 42 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کپتان جوس بٹلر نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور فل سالٹ کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ جیکب بیتھیل نے 24 رنز بنائے جبکہ ہیری بروک نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو مزید تقویت دی۔
