راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے کا بے دردی سے قتل

0
58
pakalerts.pk
pakalerts.pk

راولپنڈی (29 ستمبر 2025): فوجی کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 13 سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش مکان کی تیسری منزل کی چھت سے ملی جس پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ لڑکے کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم پائے گئے، جو انتہائی سفاکانہ انداز میں قتل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پیرو دھائی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھی ایک افسوسناک واردات پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر دو بچوں کے سامنے ان کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

دونوں واقعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔