کراچی: 16سالہ کار واش مزدور پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

0
126
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی: شرافی گوٹھ میں کار واش پر مزدوری کرنے والے کم عمر لڑکے پر بدترین تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے، جس نے 16 سالہ شاہد کو کار واش پر کام کرنے کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام رسول پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی وارداتوں میں بھی شامل رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ غلام رسول کے علاوہ واقعے میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔