عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ vivo نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا پریمیئم فولڈایبل اسمارٹ فون vivo X Fold5 اب پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ صارفین یہ فون 569,999 روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ خصوصی لانچ آفر کے تحت ہر خریداری پر مفت vivo Buds بھی دیے جائیں گے۔ یہ ڈیوائس دو خوبصورت رنگوں فیتر وائٹ اور ٹائٹینیم گرے میں دستیاب ہے جو جدید ڈیزائن اور کلاسیکی خوبصورتی کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔
خصوصیات اور سہولیات
vivo X Fold5 کو نہ صرف جدت اور لگژری کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے بلکہ کمپنی نے صارفین کو بہترین سہولت دینے کے لیے خصوصی X Care Services بھی فراہم کی ہیں۔ ہر خریداری کے ساتھ:
12 ماہ کے اندر ایک بار مفت آؤٹر اسکرین کی تبدیلی
24 ماہ کے اندر انّدرونی اسکرین کی تبدیلی پر 25% رعایت
پورے پاکستان میں دو طرفہ فری کوریئر سروس
خصوصی کسٹمر سپورٹ اور SVC منیجر سروس
ڈیزائن اور پرفارمنس یہ ڈیوائس صرف 217 گرام وزن اور 9.2 ملی میٹر الٹرا سلِم فولڈڈ پروفائل کے ساتھ بہترین پورٹیبلٹی اور آرام دہ استعمال فراہم کرتی ہے۔ اس کا ہموار فولڈنگ میکانزم اسٹائل اور سہولت کو یکجا کرتا ہے۔
مزید فیچرز
IPX8 & IPX9 واٹر ریزسٹنس اور IP5X ڈَسٹ ریزسٹنس
طاقتور 6000mAh BlueVolt بیٹری
80W ڈوئل سیل فاسٹ چارج اور 40W وائرلیس فاسٹ چارج
کیمرا
فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے فون میں 50MP ZEISS ٹیلی فوٹو کیمرا موجود ہے جو پروفیشنل معیار کی تصاویر اور اصلی آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔ ZEISS ملٹی فوکل پروفیشنل فوٹوگرافی کی بدولت ہر اینگل سے دلکش اور صاف تصاویر لی جا سکتی ہیں۔
قیمت اور دستیابی
vivo X Fold5 کا 512GB اسٹوریج ویریئنٹ پاکستان بھر میں 569,999 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ڈیوائس PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کی تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہے۔ مزید یہ کہ Zong 4G صارفین اپنی سم سلاٹ 1 میں ڈال کر 12GB مفت انٹرنیٹ (ماہانہ 2GB، کل 6 ماہ کے لیے) حاصل کر سکتے ہیں۔

































