ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

0
126
Pakalerts.pk

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ اس کیمپ میں مارننگ اور ایوننگ سیشنز کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

کیمپ کمانڈنٹ اولمپین محمد عثمان شیخ نے بتایا کہ زیادہ تر کھلاڑی ملتان میں جاری میپکو ہاکی گولڈ کپ میں مصروف تھے، جو اب ختم ہو چکا ہے اور تمام کھلاڑی کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دی ہے، اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ دونوں سیشنز میں کھلاڑی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔” اس موقع پر کیمپ کمانڈنٹ اولمپین محمد عثمان شیخ، کوچ اولمپین زیشان اشرف، دیگر آفیشلز اور کھلاڑی بھی موجود ہیں۔