امید ہے آئی ایم ایف کل 7ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا،محمد اورنگزیب

0
85
Pakalerts.pk

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کل 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دے گا، جس کی بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے لاہور میں منعقدہ سی پیک سیمینار کے دوران کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم ہو چکی ہے اور سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر مشتمل تھا۔ اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے والا ہے، جس میں نجی شعبے کی معیشت میں ترقی کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی راہ ہموار ہو گئی ہے، اور اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی 2024 میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، اور پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار مالی یقین دہانیاں بھی حاصل کر لی ہیں۔

ای ایف ایف انتظام اور 2023 کے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی انتظام کے کامیاب نفاذ نے پاکستان کے بین الاقوامی ذخائر میں اضافہ کیا ہے اور مہنگائی میں کمی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام ملا ہے۔