جسٹس منصور علی شاہ کیخلاف قاضی فائز عیسٰی کا ایک اور فیصلہ ختم

0
86
Pakalerts.pk

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایک اور انتظامی فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی متبادل تنازعات حل کمیٹی (ADR) کا دوبارہ سے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ کو مقرر کر دیا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں جسٹس منصور علی شاہ اس اہم کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

اس سے قبل، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں ADR کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی سے نکال دیا تھا اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو سربراہ بنایا تھا۔ تاہم چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر کے جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی کی سربراہی سونپ دی ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔ اس سے قبل پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی میں بھی انہوں نے جسٹس امین الدین کے بجائے جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کیا تھا۔