اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔ صدرِ نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔\932
Latest News
پی ایس ایل 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ
یہ آپشن کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ہوگا
پاکستاں سپر لیگ کے سیزن گیارہ میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے...
صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی...
شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، ان سے جنگ کے دوران تعلقات مضبوط ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالاراور ٹف فائٹر...
پنجاب حکومت کا ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے اور سکولوں میں سی سی...
پہلی مرتبہ آن لائن پیپرچیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائےگا، سکولوں میں صفائی کیلئے ستھرا پنجاب سروسز حاصل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز...




























