کراچی عوامی جمہوریہ روانڈا کی پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر ھریری مانا فوتو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم،صحت ،ثقافت ،آئی ٹی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستانی سرمایہ کار روانڈا میں سرمایہ کاری کریں انہیں صرف 20 منٹ میں بینک اکائونٹ ودیگر ضروری سہولیات آن لائن فراہم کریں گے،وہ مقامی ہوٹل میں انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے خطاب اور سوالوں کے جوابات دے رہے تھیں،اس موقع پر یونین کے پیٹرن انچیف عزیز میمن،صدر پرویز مدراس والا ،تاحیات سیکریٹری جنرل مجید عزیزسینئر نائب صدر عرفان قریشی نے بھی خطاب کیا،تقریب میں مہمان خصوصی کومومنٹو اور نسیم الغنی کی تحریر کردہ کتاب پیش کی گئی ،تقریب میں سنئیر ممبر کلیم فاروقی ،ڈاکٹر محمد فاروق افضل ،عبدالنبی ودیگر نے شرکت کی،ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کے لئے ایم او یوز پردستخط کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 31 برس قبل1994 میں آزادی حاصل کرنے والا روانڈاروانڈا ایک کڑور 30 لاکھ آبادی رکھنے والا ملک ہے،جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو ملک کا مستقبل ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں زیرو فیصد بھی کرپشن کی گنجائش نہیں ہے جہاں سے بھی شکایت موصول ہوتی ہے وہاں فوری طور پر کارروائی کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس سال دو بڑے پروگرام منعقد کرنے جارہے ہیں،جس میں قومی دن کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور عوام کے لئے خوشحالی کا پروگرام شروع کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سفارتی طور پر سب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں جب ان سے سوال کیا گیا آپ اپنے ملک میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے زمین کا ایک مخصوص حصہ محفوظ کردیں ،تاکہ وہاں پر پاکستان سرمایہ کار صنعتیں لگا کر نا صرف مختلف اشیاتیار کریں،بلکہ آپ کے پڑوسی ممالک تنزانیہ ،کانگو،ممباسہ ودیگر ممالک کو برآمد کرسکے اس کے جواب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ اچھی تجویز ہے اس پر غور کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے ہمارے ملک کے سربراہ ایک فوجی جرنیل ہے ،لیکن ان کی سوچھ جمہوری ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کو 7.8 تک لیجانے کا ہدف ہے ،انہوں نے کہا کہ 2035 تک ہم روانڈا کو سنگاپور طرز کی ترقی پر دیکھنا چاہتے ہیں،پیٹرن انچیف عزیز میمن نے کہا کہ ای ایس یو پی کی جانب سے ہر سال 10 افراد کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے منتخب کر کے بھیجا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام میں مختلف شخصیات کو خطاب کے لئے مدعو کرتے ہیں،پرویز مدراس والا نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ روانڈا کی سفیر ممبران سے مخاطب ہیں،انہوںنے کہا کہ وہ جلد پاکستانی تاجروں ودیگر افراد کو روانڈا کا دورہ کرائیں گے اور وہاں سرمایہ کاری کے مواقوں کا جائزہ لیں گے،سنئیر نائب صدر عرفان قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روانڈا کے ہائی کمشنر نے اپنے ملک سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں،یقینا پاکستانی سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری پر غور کریں گے ،تقریب کے دوران روانڈاکے بارے میں بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی ممبران کے سامنے پیش کی گئی �
Latest News
پی ایس ایل 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ
یہ آپشن کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ہوگا
پاکستاں سپر لیگ کے سیزن گیارہ میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے...
صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی...
شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، ان سے جنگ کے دوران تعلقات مضبوط ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالاراور ٹف فائٹر...
پنجاب حکومت کا ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے اور سکولوں میں سی سی...
پہلی مرتبہ آن لائن پیپرچیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائےگا، سکولوں میں صفائی کیلئے ستھرا پنجاب سروسز حاصل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز...




























