پہچان دلانے پر آوارہ کتوں کا شکر گزار ہوں، سینئر جج بھارتی سپریم کورٹ

0
99
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نئی دہلی (31 اگست 2025) بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس وکرم ناتھ کا آوارہ کتوں سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق جسٹس وکرم ناتھ گزشتہ دنوں دہلی میں آوارہ کتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ تھے۔ آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

"میں آوارہ کتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں پہچان دی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے وہ صرف اپنے عدالتی کام تک محدود تھے لیکن اس منفرد کیس کی بدولت اب وہ بین الاقوامی سطح پر بھی جانے جانے لگے ہیں۔

جسٹس وکرم ناتھ کا کہنا تھا کہ انہیں آوارہ کتوں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے بے شمار پیغامات مل رہے ہیں، اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید "کتے بھی مجھے نیک تمنائیں دے رہے ہیں”۔

انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یہ معاملہ انہیں سونپا گیا۔