پاکستان کے معروف فاسٹ بولر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
106
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور (9 ستمبر 2025): قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ کیریئر کے دوران انہوں نے ون ڈے میں 34 وکٹیں اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلاف تھی، جب انہوں نے ایک ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے بھی حیران کن طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اسٹارک نے یہ فیصلہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 سے صرف چھ ماہ قبل کیا۔

35 سالہ اسٹارک آسٹریلیا کے لیے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 65 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کیں، جو اسپنر ایڈم زمپا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے تاہم ٹی20 میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی شاندار تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ٹی20 ورلڈکپ 2021 کی فتح ان کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔