کراچی: شدید بارشوں کے بعد تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ حکام نے صورتحال کے پیش نظر ملیر میمن گوٹھ میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ڈیم کا پانی موٹر وے تک پہنچ گیا
اے آر وائی نیوز کے مطابق تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس سے ایم نائن موٹر وے تک پانی پہنچ گیا۔
- جمالی پل کے قریب موٹر وے زیرِ آب آگئی۔
- کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا۔
سندھ حکومت نے ہنگامی اقدام کے طور پر ایم نائن موٹر وے کی درمیانی دیوار توڑ کر پانی کو گزرنے کا راستہ دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر موٹر وے کلیئر کر کے ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت جاری کی۔
گڈاپ میں خطرناک صورتحال
تھڈو ڈیم اوور فلو ہونے سے گڈاپ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔
- ملیر میمن گوٹھ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
- تھڈو ندی میں رکشہ اور ایک گاڑی گر گئے۔
- عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں ایک خاتون پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔
- گاڑی میں موجود ایک خاتون اور ڈرائیور اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کونکر ندی میں پانی کی سطح بلند ہے اور ریسکیو ٹیموں کو کارروائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر کے دیگر علاقے متاثر
- ناگن چورنگی پر نالہ اوور فلو ہونے سے سخی حسن تک ٹریفک بند ہوگئی۔
- نیو کراچی جانے والے راستے پر پانی جمع ہونے سے دکانوں اور فلیٹوں کے مرکزی دروازے متاثر ہوئے۔
دیہات میں ایمرجنسی صورتحال
- لاسی گوٹھ، سکھیا گوٹھ اور قریبی دیہات میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
- تیز بہاؤ کے باعث دو فیکٹریوں کی دیواریں گر گئیں۔
- شہریوں کو نقل و حرکت اور روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔




























