چیئرمین بلاول بھٹو اور پارٹی قیادت کا اظہارِ تعزیت
لاہور (12 ستمبر 2025) — پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور روزنامہ دی نیوز کے رپورٹر فیضان بنگش کی والدہ بھی تھیں۔
پارٹی قیادت کی جانب سے تعزیت
- چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش اور فیضان بنگش سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
- پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے بھی اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ "دکھ کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن آپ کے ساتھ ہیں۔”
رہنماؤں نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی۔




























