کسٹمز نے لاکھوں روپے کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
72

(28 ستمبر 2025): کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں 80 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسمٹز نے 80 لاکھ روپے کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اسمگلنگ میں ملوث 2 لانچیں ضبط کر لیں، تحویل شدہ سامان کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

کسٹمز کلٹریٹ لانچوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، کسٹمز انفورسمنٹ کلٹریٹ اسمگلڈ ڈیزل کی مقدارت 29 ہزار 272 لیٹر ہے۔

اس سے قبل بھی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اور لانچ ضبط کر لی تھی۔

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے خصوصی میرین یونٹ نے بحریہ عرب میں چرنا آئرلینڈ کے قریب ال عریشہ نامی لانچ پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا تھا۔

کسٹمز حکام نے بتایا تھا کہ لانچ سے تیس ہزار تین سو پینسٹھ لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کیا جس کی مالیت 74 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی لانچ کو بھی ضبط کیا۔