اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

0
194
pakalerts.pk
pakalerts.pk

(2 اکتوبر 2025) — اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس اقدام کی شدید مذمت عالمی سطح پر کی جا رہی ہے۔

پاکستانی وفد نشانہ بن گیا

پاک فلسطین فورم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔ مشتاق احمد فلوٹیلا میں شریک پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

تنظیم کے مطابق صرف ایک جہاز — مبصر کشتی — کارروائی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، جس کا کام صورتحال پر نظر رکھنا اور دنیا کو آگاہ کرنا تھا۔ مبصر کشتی پر سوار سید عذیر نظامی نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے مشتاق احمد کے جہاز پر دھاوا بولا۔

فلوٹیلا کی پیش رفت

رپورٹس کے مطابق گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کے 30 جہاز اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں اور مشن کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی فوج نے اسی فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسرائیلی مؤقف

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ “صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے اور مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔”