پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی

0
80
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارت کیلئے فضائی حدود 23 نومبر تک بند رہے گی

 پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارت کیلئے فضائی حدود نومبر میں بھی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔