سعودی عرب نے ملازمین کو خوشخبری سنادی

0
85
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ریاض: سعودی عرب نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بڑا اور اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت گھریلو ملازمین سے کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھرتی، ورک پرمٹ یا پیشے کی تبدیلی کے عمل کے دوران ملازمین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ اور تین سال تک ملازم رکھنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

یہ اقدام مملکت میں گھریلو عملے کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ ملازمت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے پریمیئم رہائش پروگرام سے متعلق بھی نیا اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت اب غیر ملکی شہری کفیل کے بغیر مملکت میں رہائش، کاروبار اور دیگر شہری سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے دو اقسام ہیں:

  1. پائیدار رہائش (Permanent Residency) – جس کے لیے ایک مرتبہ 8 لاکھ ریال (تقریباً 2 لاکھ 13 ہزار امریکی ڈالر) فیس ادا کرنی ہوگی، جو تاحیات رہائش فراہم کرتی ہے۔
  2. قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) – جس کے لیے سالانہ 1 لاکھ ریال (تقریباً 26 ہزار 700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔

پریمیئم رہائش کے حامل غیر ملکی افراد کو جائیداد خریدنے (مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے علاوہ)، کاروبار کرنے، ملک میں آزادانہ آمدورفت، اہلیہ و بچوں کی کفالت، تعلیمی، بینکنگ اور طبی سہولتوں تک رسائی جیسے خصوصی حقوق حاصل ہوں گے۔

تاہم، اس پروگرام کے تحت رہائش اختیار کرنے والوں کو سعودی شہریت یا ووٹ کا حق حاصل نہیں ہوگا