ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی، 11 روز میں سونا 40 ہزار 500 روپے کم ہوگیا

0
84
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 12 ہزار 3 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے میں دستیاب ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کمی کے بعد 3,940 ڈالر پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ 11 دنوں میں مجموعی طور پر 40 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔