جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی

0
65
pakalerts.pk
pakalerts.pk

جسٹس مسرت ہلالی صحت کے مسائل سبب انکار کیا، نئے ناموں پر مشاورت شروع کر دی گئی

  جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے کی پیشکش سے معذرت کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اپنی صحت کے مسائل کے باعث کیا، جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔ ان کے انکار کے بعد نئے ناموں پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ ممکنہ ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جسٹس روزی خان،ور جسٹس علی باقر نجفی بھی ممکنہ ججز میں شامل ہیں۔دوسری جانب جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔