اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا اسٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا؛ صوبائی وزیر اطلاعات کا بیان
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں، عالمی جریدہ فوربز بھی کارکردگی کا معترف ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کامعترف ہے، فوربز میگرین نے تسلیم کیا کہ مریم نواز نے 75 سالوں کا مسئلہ چند ماہ میں حل کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا اسٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا، فوربز میگرین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابل تعریف قرار دیا، فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے۔اسی طرح پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبہ علم اور انسانی ترقی کی مثال بن کر ابھر رہا ہے، وزیراعلی کی قیادت میں اگلے چار سال میں پنجاب مثالی ماڈل بنے گا اور مریم نواز جدید پنجاب کی بانی کہلائیں گی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں اگلے چار سال میں پنجاب ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی کا مثالی ماڈل بن جائے گا، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلی آئی ٹی پالیسی لانچ کی ہے، وہ آئی ٹی، سکل ڈویلپمنٹ اوریوتھ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کررہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نواز شریف آئی ٹی سٹی، پنجاب کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنارہی ہیں جس میں گلوبل انسٹیٹیوشنز اور یونیورسٹیوں کو اپنے دفاتر بنانے کی دعوت دی گٸی ہے، وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب علم اور انسانی ترقی کی مثال بن کر ابھر رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی بجٹ اسی وژن کا ثبوت ہے، روایتی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی دونوں کے ملاپ سے پنجاب میں تعلیمی انقلاب کا آغاز ہوا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ماضی کے سیاسی نعرے کو ایک مشن اور عملی تعبیر بنا دیا ہے، تعلیمی نصاب، سکول، کلاس روم کی بہتری کے ساتھ ٹیکنالوجی و لیبارٹریوں کی جدید سہولیات کی دستیابی جدید پنجاب کا تعارف ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف ہر سکول میں اے آئی، روبوٹکس، انجینئرنگ سمیت تمام جدید علوم لائی ہیں، کھانے کی فراہمی بھی شروع کی۔




























