آج کا بچہ پی ایس ایل میں ففٹی بنا کر کہتا ہے پاکستان سے کھیلنا ہے، احمد شہزاد

0
103
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سابق کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہم نے دھکے کھائے ہیں اور آج کا بچہ پی ایس ایل میں ایک پچاس کرکے کہتا ہے پاکستان سے کھیلنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ میں آپ کو سیاسی بیان نہیں دے رہا ایک سچی بات بتا رہا ہوں، میں نے ہوش سنبھالا اسکول جانے لگے میں کلب میں کرکٹ کھیلتا تھا اتنا جنون تھا کہ کبھی لگژریز کی طرف نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میری جو ضروریات تھیں کرکٹ کی وہ والدہ پوری کردیتی تھیں، میں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ اس گاڑی میں جارہا ہے اور وہاں رہ رہا ہے، رکشے میں اسکول جاتا تھا اور پیدل آتا تھا، کھانا بھی نہیں کھاتا تھا کٹ اٹھا کر منٹو پارک کرکٹ کھیلنے چلا جاتا تھا۔

یہ پڑھیں: اس سسٹم میں نہ پی سی بی میں جانا چاہتا ہوں نہ کھیلنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں کندھے پر بیگ اٹھا کر پیدل جاتا تھا، بھائی نیٹ جاتا تھا تو ان کو دیکھ کر جانا شروع کردیا انہوں نے کرکٹ چھوڑ دی میں نے کھیلنا جاری رکھی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہم چھوٹے تھے تو چھ سے آٹھ گیندیں ہمیں کھلائی جاتی تھیں باقی وقت کھڑے رہتے تھے جس کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سالوں سال ایسے ہی کرکٹ کھیلی اور کسی سے کچھ نہیں مانگا، آج کا بچہ تو کہتا ہے مجھے پی ایس ایل کھیلنی ہے اور ایک پچاس کرنے کے بعد کہتا ہے پاکستان سے کھلا دو۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے زمانے میں ایک پروسس تھا ہم ایک دو دن میں ہم پلیئر نہیں بنے، سفارش نہیں تھی، دھکے کھائے ہیں اتنا پیدل چلے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔