علیمہ خان کے گھر پر مبینہ حملہ

0
69
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کے بیٹے کو اغوا کر لیے جانے کی اطلاعات، گھر والوں اور ملازمین پر تشدد بھی کیے جانے کا انکشاف

لاہور علیمہ خان کے گھر پر مبینہ حملہ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کے بیٹے کو اغوا کر لیے جانے کی اطلاعات، گھر والوں اور ملازمین پر تشدد بھی کیے جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے لاہور میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ حملہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے علیمہ خان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے صاحبزادے کو اغا کر لیا گیا۔ اس دوران علیمہ خان کے دیگر اہل خانہ اور ملازمین کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ علیمہ خان نے بھی بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی، بتایا کہ مسلح افراد نے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا اور گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 4مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغوا کرکے لے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بیٹے شاہریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغوا کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس 4مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، میرا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر تھا جسے اغواء کرلیا گیا۔

سورس اردو پوائنٹ