علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے والی خواتین کون تھیں ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

0
107
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کے واقعے سے متعلق پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران انڈا پھینکا گیا جس پر پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔

مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے راولپنڈی آئے ہوئے تھے جن میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکنان بھی شریک تھے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں خواتین نے پہلے علیمہ خان سے سوالات کیے، لیکن جواب نہ ملنے پر ان پر انڈا پھینک دیا۔ گرفتار خواتین کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

یاد رہے کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینکا گیا تاہم موقع پر موجود وکلاء اور کارکنان نے فوری طور پر انڈا پھینکنے والی خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی۔