بند کرو اسے”

0
36
pakalerts.pk
pakalerts.pk

ٹی وی شو میں شرکت کے دوران احسن اقبال کےکمرے میں کوئی شخص گھس آیا، زبردستی ویڈیو بند کروا دی

"بند کرو اسے” ، ٹی وی شو میں شرکت کے دوران احسن اقبال میں کمرے میں کوئی شخص گھس آیا، زبردستی ویڈیو بند کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر اینکر وسیم بادامی کے شو میں شریک تھے اور حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے امکانات کے حوالے سے گفتگو کر ر رہے تھے۔عین اسی دوران کسی شخص کے احسن اقبال کے کمرے میں گھسنے اور چلانے کی آواز آئی۔ احسن اقبال کے کمرے میں گھسنے والے شخص نے زور دار آواز میں چلایا کہ "بند کرو اسے” اور پھر وفاقی وزیر کی ویڈیو زبردستی بند کروا دی۔ اس موقع پر اینکر وسیم بادامی کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی اطلاع کے مطابق احسن اقبال اپنے گھر میں موجود تھے اور وہیں سے شو میں شرکت کر رہے تھے۔ وسیم بادامی نے امید ظاہر کی کہ احسن اقبال خیریت سے ہیں۔