بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا لیکن میں نے روک دیا، امریکی صدر

0
62
pakalerts.pk
pakalerts.pk

میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی، پاکستان اور بھارت اب اچھے اقدامات کر رہے ہیں؛ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی، پاکستان اور بھارت اب اچھے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم یوکرین روس جنگ کا معاملہ اتنا طویل ہوجائے گا جب کہ سعودی ولی عہد سے ابراہیمی معاہدے پر بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا، ایف 35 طیارے اسرائیل کی طرح سعودی عرب کے لیے بھی ہیں، سعودی عرب سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہر بھی معاہدہ کریں گے، میری حکومت میں امریکہ ترقی کی بلندیوں پر جا رہا ہے، میرے آنے کے بعد امریکہ میں سرمایہ کاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا ہے، امریکہ میں سعودی سرمایہ کاری اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا ، امریکی طیاروں نے سعودی ولی عہد کو سلامی دی، ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے میڈیا سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ہم ابراہم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دو ریاستی حل کا واضح راستہ موجود ہو، ہم اس پر کام کریں گے تاکہ جلد از جلد مناسب حالات تیار کیے جا سکیں کیوں کہ فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں، ایران جوہری معاہدے کے لیے بھی اپنا بہترین کام کریں گے، عالمی امن میں صدر ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، امریکا میں سعودی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے۔