بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہمہ وقت ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

0
135
Pakalerts.pk

بھارتی فوج بزدل اور کمزور ہے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے فنڈنگ اور دہشتگردوں کو اسلحہ وبارود بھارتی ایجنسی را فراہم کرتی ہے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہمہ وقت ہیں،بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دینگے،مودی حکومت کا سورج غروب ہونے کو ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت آچکا ہے،بھارتی فوج بزدل اور کمزور ہے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے فنڈنگ اور دہشتگردوں کو اسلحہ وبارود بھارتی ایجنسی را فراہم کرتی ہے،پاک فوج ملک کے اندر اور سرحدوں پر ملک دشمن قوتوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے،پوری قوم متحد اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیاسیکولر ولبرل ازم نے ملک کو نظریاتی طور پر نقصان پہنچایا ہے،آزادی ایک عظیم نعمت یوم آزادی پاکستان ہمیں اپنے اسلاف واکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،تحریک پاکستان کے شہدا اور ملک کی سلامتی کیلئے شہید ہونیوالوں کی قربانیوں کو کسی طور بھی رائیگاں جانے نہیں دینگے،پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے اسلام اور ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم آزادی کو قلعہ اسلام پاکستان کے طور پر منایا جائیگا ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے ہفتہ قلعہ اسلام پاکستان PST کے تحت شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے پرچم کشائی،ریلیوں اور کیک کٹنگ وسمینار کے پروگرامز ملک بھر میں ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے ملک کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناکر اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرکے اللہ کریم کا شکر ادا کرتی ہیں ،پاکستان کی 78واں یوم آزادی پاکستان ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے قربانی دینے کا درس دیتاہے، پاکستان اور اسلام مخالف منفی سوچ و نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے،پاکستان مخالف ہر نظریئے کوعلم وقلم اور شعور کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب مقبوضہ کشمیرآزادہو کرپاکستان کاحصہ بنے گا،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے، ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکل کر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی،پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والی قوم آج بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لاقانونیت دہشت گردی،کرپشن اقربا پروری نے ملک کو بدحالی کی طرف پہنچایا ہے،،صوفیا کے ماننے والے نظریہء پاکستان کے محافظ بن کر قومی اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان منانا اورتحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی،قومی وملی فریضہ ہے۔