کینیڈا میں پاکستانیوں کیلیے اسکالرشپ کا اعلان؛ تعلیم کیساتھ 40 ہزار ڈالر بھی ملیں گے

0
154
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد (9 ستمبر 2025): کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کے لیے "کینیڈا گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ 2026” کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، یہ اسکالرشپ کینیڈین شہریوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہے، جو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیرِ تعلیم ہیں۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو سالانہ 40 ہزار کینیڈین ڈالر دیے جائیں گے، جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری رہ سکتے ہیں۔

کینیڈین حکومت کے مطابق اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی سوچ اور علم کے فروغ کے لیے باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔

اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندگان کو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ ملا ہوا ہو۔

اہم نوٹ:

درخواست دہندہ نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی کے 36 ماہ مکمل نہ کیے ہوں۔
مشترکہ پروگرام (جیسے MD/PhD، MA/PhD) کے طلبہ بھی اہل ہیں، بشرطیکہ پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔
درخواست دہندگان کو لازمی طور پر اپنے متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے امیدوار اسکالرشپ ریجن کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

کینیڈین حکومت کے مطابق، اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی سوچ اور علم کے فروغ کے لیے باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔