دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلیہ ہیما مالنی شدید برہم، بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنادیں

0
86
pakalerts
pakalerts

منگل کی صبح بھارتی میڈیا کے معروف اداروں — انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز — نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں نشر کیں، تاہم بعد میں ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر کی ٹیم نے 11 نومبر کی صبح اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا کہ وہ گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

کئی معروف شخصیات بشمول صحافی راجدیپ سردیسائی اور مصنف و اداکار جاوید اختر نے بھی ٹوئٹر (ایکس) پر دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

تاہم بعدازاں دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے وضاحت دی کہ ان کے والد بالکل زندہ ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اب اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی ایک سخت ردِعمل دیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا:

"جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے! ذمہ دار نیوز چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران صحت یاب ہو رہا ہے؟”

ہیما مالنی نے مزید کہا کہ یہ عمل غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ ہے، اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کے