محمد عباس اب تک 205 فرسٹ کلاس میچوں میں 20.66 کی اوسط سے 825 وکٹیں لے چکے ہیں
پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عباس نے لاہور ریجن وائٹس اور ملتان ریجن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی 26-2025ء کے میچ کے دوران ایک اور بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد عباس نے 15.4 اوورز میں 32 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ عباس کی جانب سے لگاتار دوسری بار فرسٹ کلاس اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں تھیں، انہوں نے تین دن پہلے کراچی بلیوز کے خلاف 78-6 کے ساتھ فارمیٹ میں اپنی 50 ویں بار اننگز میں 5 وکٹیں مکمل کیں۔
قائد اعظم ٹرافی 26-2025ء کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن تک عباس اس سیزن میں 20.94 کی اوسط اور 2.79 کی اکانومی کے ساتھ 18 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
صرف سیالکوٹ کے اطہر محمود (16.42 کی اوسط سے 19 وکٹیں) ان سے آگے ہیں۔
محمد عباس اب تک 205 فرسٹ کلاس میچوں میں 20.66 کی اوسط سے 825 وکٹیں لے چکے ہیں۔
2017ء میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد عباس 2021ء تک پاکستان کے ٹیسٹ سیٹ اپ میں ایک باقاعدہ حصہ تھے جس کے بعد انہیں ایک اور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تین سال سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔
دسمبر 2024ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف واپسی پر پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 54 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں اور بعد میں سیریز میں 23.18 کی اوسط سے 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔
یہ واپسی کا موقع انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص کاؤنٹی چیمپئن شپ میں برسوں کی محنت کے بعد ملا۔
کائونٹی چیمپئن شپ مقابلے میں ان کی 291 وکٹوں میں سے 180 ہیمپشائر کے لیے 19.26 کی مضحکہ خیز اوسط سے آئی ہیں۔
محمد عباس نے اب تک اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی جانب سے 20 میچز میں 14، ہیمپشائر کے لیے 47 میچز میں 6 جبکہ پاکستان کیلئے 27، ایس این جی پی ایل کیلئے 8 اور لیسٹر شائر کیلئے 19 میچز میں 5،5 مرتبہ ایک فرسٹ کلاس اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے پی ٹی وی کے لیے 12، سیالکوٹ کے لیے 25 اور سدرن پنجاب کیلئے کھیلتے ہوئے 16 میچز میں 3،3 بار فرسٹ کلاس اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لیں۔
محمد عباس نے لاہور بلیوز کیلئے 5، ناٹنگھم شائر کیلئے 9 میچز میں فرسٹ کلاس اننگز میں 2،2 جبکہ لاہور وائٹس کے لیے 4 میچز میں 2 اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کیلئے 10 میچز کھیل کر فرسٹ کلاس اننگز میں 1 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
محمد عباس اب تک پاکستان میں 33، انگلینڈ میں 13، یو اے ای میں 2 جب کہ ویسٹ انڈیز ، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ایک ایک مرتبہ فرسٹ کلاس میچ میں اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔
محمد عباس پاکستان کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے فاسٹ باولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
لیجنڈری کپتان عمران خان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 70،70 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لیکر اس فہرست میں پہلے ، وقار یونس 228 میچز میں 63 بار اننگز میں 5 شکار کرکے دوسرے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرئوف 148 میچز میں 58 بار اننگز میں 5وکٹیں لیکر تیسرے جبکہ سرفراز نواز 299 میچز میں 46 بار اننگز میں 5 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔




























