تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

0
95
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی (19 اکتوبر 2025): پاکستان میں تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں حالیہ دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 88 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 106 ڈالر کی کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 252 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کے مطابق، ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی سطح پر سونے کی طلب میں کمی اس کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید کمی بھی متوقع ہے۔