خوفزدہ کرنے والوں کو جواب دیکر موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا، ظہران ممدانی

0
42
pakalerts.pk
pakalerts.pk

اسلامو فوبیا کے نام پر نیویارک میں اب الیکشن نہیں لڑسکتے، نیویارک نے آج تبدیلی کیلئے ووٹ دیا، ٹرمپ سن لیں یہ تارکینِ وطن کا شہر ہے، تارکینِ وطن ہی اس کو چلائیں گے؛ میئر منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب

 نو منتخب میئر نیو یارک ظہران ممدانی کاکہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نام پر نیویارک میں اب الیکشن نہیں لڑسکتے، نیویارک نے آج تبدیلی کیلئے ووٹ دیا، ٹرمپ سن لیں یہ تارکینِ وطن کا شہر ہے، خوفزدہ کرنے والوں کو جواب دیکر موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب مین انہوں نے کہا کہ میں نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، ہم نےنیویارک میں تاریخ رقم کردی، عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا، کامیابی حاصل کرنے میں میرا ساتھ دینے کے لیے نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں، گزشتہ 12ماہ کی انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی، آپ کی وجہ سے آج ہم وکٹری پارٹی میں کھڑے ہیں۔نومنتخب میئر نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے بتایا کہ نیویارک ان کا ہے،جمہوریت ان کی ہے، ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، میں یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹیکسی ڈرائیورز، شیفز اورنرسز کا بھی شکریہ، نیویارک کو ایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سے رہ سکے، سب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کا انتخابی مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آج اس شہر میں سانس لے رہے ہیں جس کا نیا جنم ہورہا ہے، آج خوف کی شکست اورامید کی جیت ہوئی، ہم نے خوفزدہ کرنے والے کو آج جواب دیدیا، نیویارک نے آج تبدیلی کیلئے ووٹ دیا، صرف اس بات کا افسوس ہے کہ آج کا دن دیکھنے میں بہت وقت لگا۔ظہران ممدانی نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سیاست نہیں، سیاست اب ہوگی، عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کیلئے لڑوں گا کیونکہ میں ان میں سے ہوں، آج کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا کہ امید ابھی زندہ ہے، سیاسی اندھیرے میں نیویارک ایک اجالا بن کر ابھرا، مجھے معلوم ہے ڈونلڈ ٹرمپ میری تقریر دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، میں مسلمان ہوں، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا جہا ں آپ اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتیں، کوئی ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہ نیویارک شہر ہے، نیویارک کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، یکم جنوری سے ہم ایک ایسی شہری حکومت بنائیں گےجو سب کیلئے فائدہ مند ہوگی۔