کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاری بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت کے مالکان رحیم بخش اور تاج محمد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق، جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اس سے قبل سیشن کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق، ملزمان کی غفلت اور ذاتی مفاد کے باعث عمارت گرنے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
تاہم، ملزمان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے شواہد کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اور ان کے مؤکل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے۔
کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے 10 افسران کو پہلے ہی سیشن کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے۔ ملزمان پر غفلت، لاپرواہی اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ لیاری میں یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا۔
راولپنڈی: جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا فیص




























