اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکہ، 21 افراد زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

0
63
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہفتے کے روز ایک کیفے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے، جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکہ دوپہر تین بجے میڈرڈ کے جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں پیش آیا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہنگامی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق تفتیش جاری ہے جبکہ دھماکے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ اسپین کے سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔