مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا

0
87
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد: معروف مذہبی و سیاسی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری شادی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قریبی دوستوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور مولانا شیرانی کو شادی کی مبارکباد دی۔

مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماؤں میں شامل تھے۔ تاہم، 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

بعدازاں، مولانا شیرانی نے "جمعیت علمائے اسلام شیرانی” (جے یو آئی-شیرانی) کے نام سے الگ سیاسی دھڑا قائم کیا۔

دو سال بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد کے کے پی ہاؤس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں اور سیاسی و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا۔