مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے ملازم کی خون صاف کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

0
78
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستانمصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے ملازم کی خون صاف کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ پر تشدد کے بعد ملزم ارمغان نے رات ایک بج کر 30 منٹ کے قریب خون صاف کروایا۔

پولیس کے مطابق ارمغان کے ملازم زوہیب نے مصطفیٰ کا خون صاف کرنے کا اعتراف کیا ہے، خون صاف کرنے کی ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے ویڈیو کو ملزم ارمغان کے خلاف اہم ثبوت قرار دیا ہے اور ملزم زوییب کو ارمغان کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز حب چوکی سے گاڑی میں جلی ہوئی ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلا دیا تھا۔

8 فروری کو مصطفیٰ کی بازیابی کے لیے ڈیفنس کے ایک بنگلے پر چھاپا مارا گیا تھا، گرفتار ملزم ارمغان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔