پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے، پائی کرافٹ ریفری تعینات

0
102
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

دبئی (21 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم میچ میں پائی کرافٹ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز ہوٹل میں طویل میٹنگ کی تاکہ حکمت عملی طے کی جاسکے، تاہم پریس کانفرنس اچانک منسوخ کردی گئی۔ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ میڈیا سے دور رہ کر کھیل پر مکمل توجہ دیں۔

ادھر میچ سے قبل شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ فینز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کو شکست دے کر گروپ اسٹیج کا حساب برابر کرنا چاہیے۔ شائقین نے قومی ٹیم سے جیت کی امیدیں وابستہ کرلی ہیں اور زور دیا ہے کہ کھلاڑی بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کو سمجھ کر منصوبہ بندی کریں۔ قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور سب کو یقین ہے کہ کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنے گی۔