پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی میں خارجی سرغنہ سمیت 70 دہشت گرد ہلاک

0
88
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کابل/اسلام آباد (19 اکتوبر 2025): افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستان کی خفیہ اور ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گل بہادر گروپ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت 70 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 17 اکتوبر کو کی گئی، جس میں خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گرد ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن میں گروپ کا خارجہ سرغنہ بھی مارا گیا جبکہ 70 سے زائد جنگجو جہنم واصل ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
اسی روز، شمالی وزیرستان کے علاقے خادی میں اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک حملے کی کوشش کی تھی، جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔

حکام کے مطابق، اس دہشت گرد حملے میں تین خواتین، دو بچے اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق، 17 اکتوبر کی رات ہونے والی اس ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں خارجی فرمان عرف الکرامہ، صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب، قسمت اللہ، عاشق اللہ عرف کوثر، یونس، گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمان ہلاک ہوئے۔
مارے جانے والوں میں شامل فضل الرحمان کو گل بہادر کا قریبی رشتہ دار قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے اس کارروائی کو پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے