پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں

0
61
pakalerts.pk
pakalerts.pk

خیبرپختونخواہ میں ہماری دوتہائی اکثریت قائم رہے گی، بانی کی ہدایات کے مطابق نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخواہ میں ہماری دوتہائی اکثریت قائم رہے گی، نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین سے میری ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنا استعفا گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے، عمران خان کی ہدایات جب ہم تک پہنچتی ہیں تو پی ٹی آئی مجاز نہیں کہ ان کی ہدایات کر رد کرے۔بلکہ سب کی ذمہ داری عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کچھ دیر تک پشاور جائیں گے، علی امین گنڈاپور اپنا استعفا پشاور سے گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے، علی امین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وعدہ پورا کریں گے، علی امین نے واضح کہا کہ وزارت اعلیٰ بانی کی امانت ہے۔

بانی کی خواہش ہے کہ کے پی میں تبدیلی کی جائے۔بانی کی ہدایات کے مطابق بننے والی نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے، پی ٹی آئی میں کوئی بھی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز ٹھکرائی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی کے پی میں متحد رہے گی، پی ٹی آئی کی کے پی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت قائم رہے گی۔کے پی میں 91 ایم پی ایزمتحد ہیں، علی امین کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، ایک ایسا وزیراعلیٰ جس نے مالی خسارے کو سرپلس میں بدلا ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا۔ کپتان کو پتا ہوتا ہے کہ کھلاڑی کو کب کہاں تبدیل کرنا ہے، علی امین کو استعفا دینے کی ہدایات دی ہیں۔