پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال جانیے

0
112
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور (9 ستمبر 2025): فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں:

ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 45 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے۔
چنیوٹ کے قریب پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک بتایا گیا۔
ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ سب سے زیادہ 4 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔

جبکہ دریائے راوی میں:

جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک ہے۔
شاہدرہ پر بہاؤ 66 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج