دریائے راوی میں سیلابی ریلے میں کمی آ گئی

0
111
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور (29 اگست 2025): دریائے راوی میں سیلابی ریلے میں کمی واقع ہو گئی ہے، اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ گھٹ کر ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پر پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، جبکہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر اس وقت 2 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

دریائے راوی سے ملحقہ بستیوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، تاہم عارف والا میں دریائے ستلج کے اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ متاثرہ افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، بہت سے خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، اور امدادی سرگرمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کر دیا گیا ہے۔

لیاقت پور میں دریائے سندھ کے اونچے درجے کے سیلاب نے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حفاظتی منچن بند خستہ حال ہو چکے ہیں اور کئی جگہوں پر بڑے شگاف پڑنے سے شہری آبادی بھی خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب حویلی لکھا کے قریب دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی پر بھی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں بیلٹ کے رہائشی سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ کمالیہ کے مقام سے دریائے راوی میں ایک لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے اور ماہرین کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔