بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کے بعد رہائی، سلمان اکرم راجہ زیر حراست

0
106
pakalerts.pk

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اسلام آباد کے علاقے ایچ 13 سے گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کر دیا گیا۔ گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے انہیں اور سلمان اکرم راجہ کو روکا اور راولپنڈی جانے سے منع کیا۔ سلمان اکرم راجہ کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا، جبکہ بیرسٹر گوہر کو چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پل پر پی ٹی آئی کارکنوں پر شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، اور ہکلہ حسن ابدال اور کامرہ کے قریب بھی پی ٹی آئی کے قافلوں پر پولیس نے شیلنگ کی۔ لیاقت باغ سے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اٹک پل دوسری بار کراس کر لیا، حالانکہ برہان کے مقام پر شیلنگ کے ذریعے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے راولپنڈی پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔