شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

0
132
pakalerts.pk

شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوہ میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث کریش کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، اور کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

اطلاعات کے مطابق، ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کا سامنا کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش میں اس کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ تھل منتقل کیا گیا ہے، اور تھل سے انہیں مزید ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔